اسلام آباد : وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ملکی معیشت کی بحالی کے لیے کام کر رہی ہے اور ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے تمام تر کوششیں کی جا رہی ہیں۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے قرض نہ لینے کا کریڈٹ پی ٹی آئی کی قیادت کو جاتا ہے، ہم نے ملک کی اقتصادی حالت کو بہتر بنانے کے لیے اپنے دوست ممالک سے رابطہ کیا اور حکومتی اخراجات کو بھی قابل قدر حد تک کم کیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی گزشتہ حکومت کے دوران فنڈز کے غلط استعمال سے متعلق اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مختلف کمپنیوں کو 450 ارب روپے کی رقم دی گئی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے توانائی کے شعبے میں نئی حکومت کے لیے بہت بڑا قرض چھوڑا ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت کے بارے مین پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں بہت سے ہسپتال موجود ہیں جہاں نواز شریف اپنا علاج کرا سکتے ہیں، ہم سابق وزیراعظم کو ملک کے کسی بھی ہسپتال میں بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- خالق احسان کی لاہور میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ملاقات
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM