لاہور میں 22 سال

لاہور میں 22 سال بعد شراب کی فروخت کا لائسنس جاری

لاہور:لاہور میں 22 سال بعد شراب کی فروخت کا لائسنس جاری ‘ لاہور ائیرپورٹ کے قریب بننے والے نئے ہوٹل سے شراب کی فرو خت آئندہ ماہ شروع ہو جائے گی۔ذرائع کے مطابق لائسنس محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے ہوٹل کو جاری کیا۔ واضح رہے کہ لاہور میں کسی بھی ہوٹل کو 22 سال بعد شراب فروخت کرنے کا لائسنس جاری کیا گیا ہے۔ آخری مرتبہ ایسا لائسنس 1997 میں ایک ہوٹل کو جاری کیا گیا تھا۔ اس لائسنس کے اجرا کے بعد اب لاہور میں شراب فروخت کرنے والے ہوٹلوں کی تعداد پانچ ہو جائے گی۔ اس نئے ہوٹل سے بھی صرف غیر مسلموں کو پرمٹ پر شراب فروخت کی جائے گی۔