میں کیسے اس مرد کے خلاف ہو سکتی ہوں جس کی خواہش پر عورت کو تخلیق کیا گیا، رابی پیرزادہ کا ٹویٹ

اسلام آباد: اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ نے عورت مارچ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے مرد کے خلاف نہیں ساتھ کھڑی ہیں جو ان کے لئے ان کی چادر اور حیا ہیں۔ معروف اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ” مجھے اپنے لئے لبرل اور ماڈرن ہونا پسند نہیں ہے کیونکہ میں کیسے اس مرد کے خلاف ہو سکتی ہوں.

جس کی خواہش پر عورت کو تخلیق کیا گیا وہ ےہ مت بھولیں کہ باپاور بھائی کتنے پیارے رشتے ہیں۔ رابی پیرزادہ نے ایک اور ٹویٹ میں کہاکہ سب سے بڑھ کر تمام انبیاءمرد تھے اور میرے پیارے رسول بھی مرد تھے۔ رابی پیرزادہ نے مزید کہا کہ میں مردوں سے نفرت نہیں کر سکتی، میرا دوپٹہ اور میری چادر اور حیا اس مرد سے ہے، آج میرے پاوں تلے جنت اسی مرد کے ہونے سے ہے۔ ےاد رہے کہ 8 مارچ کو عالمی یوم خواتین پر پاکستان کے بڑے شہروں میں خواتین کے حقوق کیلئے ریلیاں نکالی گئی تھیں۔ ان ریلیوں کے دوران لگنے والے بعض نعروں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا آغاز ہوا ہے، بعض نوجوانوں کی جانب سے 24 مارچ کو” مرد مارچ“کے انعقاد کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔