وکالت کی ڈگری

ماورا نے وکالت کی ڈگری 5 کروڑمیں خریدی؟جان کر سب لوگ پریشان ہو جائیں گے

کراچی: (ویب ڈیسک) حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ماورا حسین نے وکالت کی ڈگری خریدنے کے الزام پر کھل کر بات کی ہے۔ انہوں نے کہا لوگوں کا کہنا تھا کیونکہ میں بہت امیر ہوں اس لیے میں نے یونیورسٹی آف لندن سے وکالت کی ڈگری 5 کروڑ روپے میں خریدی ہے۔

گزشتہ دنوں نامور پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے جب یونیورسٹی آف لندن سے وکالت کی ڈگری حاصل کرنے کی خبر لوگوں کے ساتھ شیئرکی توسوشل میڈیا پر طوفان آگیا اور لوگ ماورا کو سراہنے کے بجائے ان پراعتراض کرنے لگے کہ ماورا ہر وقت بیرون ملک دوروں پرہوتی ہیں، شوٹنگ کررہی ہوتی ہیں یا پھر ایوارڈ فنکشنزمیں شرکت کرتی ہیں لہذا انہیں پڑھائی کا وقت کب ملا جب کہ کچھ لوگوں نے تو ماورا پر وکالت کی ڈگری 5 کروڑ روپے میں خریدنے تک کا الزام لگادیا۔

ماورا نے انٹرویو کے دوران ان الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ تکنیکی طور پر یہ ناممکن ہے کہ کوئی یونیورسٹی آف لندن کی ڈگری خریدے، ایسا کہیں نہیں ہوتا لیکن میں لوگوں کے اس طرح کے تبصرے دیکھ کر بہت حیران ہوئی۔ مجھے لوگوں کی اس طرح کی سوچ پر ہنسی آتی ہے اور میرا ماننا ہے کہ ان باتوں کو نظر انداز کرکے آگے بڑھ جانا چاہئے۔

ماورا نے کہا انہیں پڑھائی کرنے کا وقت بہت کم ملا کرتا تھا وہ اکثر کسی ڈرامے یا فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہوتی تھیں اور میک اپ کرنے کے دوران یا شوٹنگ میں وقفے کے دوران اپنی پڑھائی کررہی ہوتی تھیں اورصبح جلدی اٹھتی تھیں تاکہ شوٹنگ شروع ہونے سے قبل ہی اپنی پڑھائی کرسکیں۔

ماورا حسین نے مستقبل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف اداکاری جاری رکھیں گی بلکہ ساتھ ساتھ وکالت کے کیریئر کوبھی آگے بڑھائیں گی اورایک دن جج کے عہدے پر بھی فائز ہوں گی۔