آئی پیڈ ایئر

ایپل نے آئی پیڈ ایئر اور آئی پیڈ منی جدید پینسل کے ساتھ پیش کردیئے

کیلیفورنیا: ایپل کمپنی نے حیرت انگیز طور پر اپنے نئے آئی پیڈ ماڈل ریلیز کئے ہیں جن میں ساڑھے دس انچ اسکرین کا آئی پیڈ ائیر اور آئی پیڈ منی فائیو شامل ہے۔ ان دونوں کے ساتھ ایک جدید ڈرائنگ پینسل بھی دی جارہی ہے۔

ایپل نے کوئی چار برس بعد آئی پیڈ مِنی ریلیز کیا ہے جو ورژن فائیو ہے۔ اب آپ پہلے سے اس کے آرڈر دے سکتے ہیں آئی پیڈ ائیر کی قیمت 400 ڈالر اور 7.9 انچ آئی پیڈ مِنی فائیو کی قیمت 500 ڈالر رکھی گئی ہے۔ یہ آئی پیڈ سلور، اسپیس گرے اور گولڈ رنگ میں دستیاب ہوں گے جن کی گنجائش 64 اور 256 جی بی رکھی گئی ہے۔ ایپل نے 26 مارچ کو اس کی فروخت کا اعلان کیا ہے۔

ایپل کے مطابق انہیں نئی اے 12 بایونِک چپ سے جدید بنایا گیا ہے جو پچھلے آئی پیڈ سے تین گنا تیزرفتار ہے جبکہ گرافک پروسیسنگ 9 گنا تیز رکھی گئی ہے۔ آئی پیڈ ایئر کے ڈسپلے میں ٹروٹون ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے اگرچہ یہ پچھلے آئی پیڈ ائیر سے 20 گنا بڑا ہے لیکن اس کا وزن صرف 456 گرام ہے۔ آئی پیڈ منی کو اس وقت لانچ کیا گیا ہے جب دنیا بھر میں اسمارٹ فون وسیع ہوکر فیبلٹ کی صورت اختیار کررہے ہیں۔

ریٹینا ڈسپلے کے ساتھ ساتھ اس میں ایپل پینسل سپورٹ بھی موجود ہے۔