ShahbazSharif

آشیانہ کیس: طبیعت کی خرابی کی وجہ سے شہباز شریف پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

لاہور( آن لائن ) احتساب عدالت نے آشیانہ ہاوسنگ کیس اور رمضان شوگر ملز کیس میں شہباز شریف کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے ان پر فرد جرم عائد نہ کی۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز احتساب عدالت کی جانب سے طلب کیے جانے پر پیش ہوئے.

اس موقع پر عدالت کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ سماعت شروع ہوئی تو عدالت نے کہا تمام وکلائ موجود ہیں گواہ کی شہادت ریکارڈ ہوگی جس پر شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ ہم بار کے نمائندے ہیں اور پنجاب بار کونسل نے ہڑتال کی کال دی ہے۔

فاضل جج نے وکیل کو کہا میرے پاس ہڑتال کا کوئی نوٹس نہیں آیا جس پر شریف فیملی کے وکلا نے کہا ہڑتال کے باعث ہم عدالت چھوڑ کر جارہے ہیں۔ شہباز شریف کے وکیل نے کہا کہ طبیعت کی خرابی کی وجہ سے شہباز شریف زیادہ دیر بیٹھ نہیں سکتے، عدالت نے حاضری لگنے کے بعد شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو جانے کی اجازت دے دی۔