حنیف عباسی کو

لاہور ہائیکورٹ کا حنیف عباسی کو علالت کی وجہ سے شیخ زید ہسپتال منتقل کرنے کا حکم

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کو علالت کی وجہ سے شیخ زید ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دےدیا ۔

ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے حنیف عباسی کی سزا معطلی کی اپیل پر سماعت کی۔حنیف عباسی کے وکیل نے بتایا کہ حنیف عباسی دل کے عارضہ میں مبتلا ہیں۔انہیں طبی امداد طبی امداد کیلئے ئے ہسپتال منتقل کیا جائے۔سرکاری وکیل نے اعتراض کا تو بنچ نے انہیں باور کرایا کہ یہ صحت کا معاملہ ہے ،اتنا سخت رویہ اختیار نہیں کرنا چاہیے ۔

وکیل نے دلائل میں بتایا کہ ایفیڈرین کیس میں 8ملزموں کے خلاف ٹرائل ہوا اور صرف حنیف عباسی کو سزا ہوئی،اپیل میں استدعا کی گئی کہ حنیف عباسی کی سزا معطل کرکے انہیں ریا کیا جائے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد حنیف عباسی کو شیخ زید ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔