دیہی علاقوں

دیہی علاقوں میں علاج معالجہ کی فراہمی کیلئے مزید کام کی ضرورت ہے، گور نر پنجاب

لاہور:(اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ دیہی علاقوں میں علاج معالجہ کی فراہمی کیلئے ہمیں مزید کام کر نے کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں وفاقی اورپنجاب حکومتیں اکیڈمی آف فیملی فزیشنز کی ٹھوس سفارشات کا خیر مقدم کر یں گی۔

مقامی ہوٹل میں پا کستا ن اکیڈ می آ ف فیملی فز یشنز کے زیر اہتمام29 ویں ’’فیملی کون انٹرنیشنل 2019 ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور دیگر ممالک سے ماہر ین طب کی اس کانفر نس میں شرکت ، ایک سنہری موقع ہے کہ وہ اپنے علم ’تجر بات اور جدیدطبی تحقیق ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کر سکیں اس سے طب کی دنیاکو درپیش مسائل کا بہتر انداز سے احاطہ اور انکے حل کیلئے بہتر ین راہنما اصول مر تب ہوں گے ۔ میرے پاکستان آنے کا مقصد بھی یہی تھا کہ میں اپنے تجربہ کو پاکستان کے عوام کے نام کر سکوں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک میں غر یبوں کو صحت کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے جو اقدامات کر رہے ہیں ان کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی اور تاریخ میں پہلی بار پنجاب کے سرکاری ملازمین بھی صحت کارڈ کے ذریعے مفت علاج کرواسکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مضبوط بنانے کیلئے تمام شعبوں سے وابستہ لوگوں کو مل جل کر کام کرناہوگا اور جب، ہر کوئی اپنی ذمہ داری نبھائے گا تو ملک آگے بڑ ھے گا ۔