وزیر اعظم نے

وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد(آن لائن )وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کر لیا ہے جس میں 19نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نےمنگل کو دن 11:30 بجے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس وزیر اعظم ہاوس میں طلب کیا ہے جس میں وفاقی کابینہ پاکستان میں آئی پی ایل میچیز دیکھنے پر پابندی کی منظوری دے گی اور غربت مٹاو پروگرام کے تحت کابینہ سے ڈویژن کے قیام کی منظوری بھی دی جائے گی

اشیاءضروریہ کی قیمتوں سے متعلق بھی اجلاس میں کابینہ کو بریف کیا جائے گا اس کے علاوہ کابینہ فاٹا کے ترقیاتی بجٹ خیبرپختونخواہ حکومت کو منتقل کرنے کی بھی منظوری دے گی اجلاس نیپرا کی جانب سے ٹیرف مقرر کرنے کے فیصلے اور پی آئی اے کے نئے چیف ایکزیکٹو کی تقرری کی بھی منظوری دی جائے گی جبکہ بورڈ آف انویسمنٹ کے سیکرٹری کی تقرری بھی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے