حج کوٹہ پالیسی

حج کوٹہ پالیسی کےخلاف درخواست پر وفاقی حکومت ،وزارت مذہبی امور و حج سے جواب طلب

لاہور( این این آئی )لاہور ہائیکورٹ نے حج کوٹہ پالیسی کے خلاف درخواست پر سماعت منگل تک ملتوی کرتے ہوئے وفاقی حکومت اوروزارت مذہبی امور و حج سے جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے نجی حج ٹور آپریٹرز کی درخواست پر سماعت کی ۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ حج کوٹہ میرٹ پر نہیں دیا گیا ،سستا حج کرانے والے ٹور آپریٹرز کو کوٹہ سے نکال دیا گیا ،پرائیویٹ حج آپریٹرز حکومتی حج سے سستا حج کروا سکتے ہیں۔ استدعا ہے کہ عدالت حج کوٹہ پالیسی کالعدم قرار دے ۔ عدالت نے سماعت آج تک ملتوی کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور وزارت مذہبی امور و حج سے جواب طلب کر لیا۔