عمران خان کی

وزیرِاعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پرگامزن ‘محمد رضوان

لاہور: صوبائی وزیر برائے تحفظ ماحولیات محمد رضوان نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میںپاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے ، ہم سب کو مل کر اس سفر کو کامیاب بنانا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف دیا جا رہاہے اور یہی حکومت کی اولین تر جیح ہے ۔عوامی خوشحالی کے بغیر تبدیلی کا خواب کسی صورت بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم عمران خان کی انقلابی پالیسیوں کے نتائج بہت جلد سامنے آئیں گے اور وہ وقت دور نہیں جب پاکستان کا شمار دنیا کے ترقی یافتہ اور خوشحال ممالک میں ہونے لگے گا۔

عمران خان کی زیر قیادت پاکستان کو ماحولیاتی آلودگی سے مکمل نجات دلوانا ہی ہمارا مشن ہے۔

اس ضمن میں کلین اینڈ گرین پروگرام ایک بینچ مارک کی حےثےت رکھتاہے جو نہ صرف موسمی تغیرات کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا بلکہ ماحولےاتی آلودگی کے خاتمے کا بھی سبب بنے گا ۔

صاف ستھرا ماحول صحت مند معاشرے کی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے ، اپنی نسلوں کو صحت مند ماحول کی فراہمی کے لئے انفرادی کی بجائے اجتماعی سوچ اپنانا ہوگی۔

پاکستان کو ایک صحت مند مستقبل دینے کے لئے ہم سب کو ملی جذبے کے تحت کام کرنا ہوگا۔