عمران خان نے

وزیر اعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کےلئے تین نام اپوزیشن کو بھجوا دیئے

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کےلئے تین نام اپوزیشن کو بھجوا دیئے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے خط الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کے حوالے سے لکھا جس میں وزیراعظم نے اپوزیشن کو مزید تین، تین نام تجویز کردئیے۔ ذرائع نے بتایا کہ خط وزیراعظم عمراان خان کی جانب سے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو لکھا گیا ۔

ذرائع نے بتایا کہ خط میں ممبر بلوچستان اور سندھ کے لئے تین تین نام تجویز کئے گئے ہیں۔ خط میں بلوچستان کے لئے امان اللہ بلوچ، منیرکاکڑ اور نوید جان بلوچ کے نام تجویز کئے گئے ہیں ۔سندھ کے لئے خالد محمود صدیقی، فرخ ضیاءشیخ اور اقبال محمود کے نام تجویز کئے گئے ۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم کا خط اپوزیشن لیڈر کو موصول ہو گیا۔