اسلام آباد (این این آئی) کشمیری رہنما یاسین ملک نے کہا ہے کہ کشمیری چاہتے ہیں پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر پر بات کریں ، پاکستانی حکومت نے ابھی نندن کو رہا کر کے امن کا پیغام دیا،بھارت وادی کی کشمیریوں کو شہید کررہا ہے ، عالمی برادری کو نوٹس لینا ہوگا ، موجودہ صورتحال کے باعث خطے کی معاشی صورتحال بہتر نہیں ، یاسین ملک سمیت تمام گرفتار کشمیری رہنماﺅں کو رہا کیا جائے ۔
بدھ کو یہاں حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے نسٹ یونیورسٹی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر کی موجودہ صورتحال سے ہر شخص واقف ہے۔
انہوںنے کہاکہ نہتے کشمیریوں کو شدید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کشمیری اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کشمیری میں میرے معصوم کشمیریوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔
انہوںنے کہاکہ نیوزی لینڈ کے لوگ خوش قسمت ہے جنہیں 10 دن میں معصوم لوگوں کے قتل کرنے والے کو سزا ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ مسئلہ کشمیر ابھی تک ایک تنازع بنا ہوا ہے۔ مانہوںنے کہاکہ کشمیری چاہتے ہیں پاکستان اور انڈیا مسئلہ کشمیر کے موضوع پر بات کریں۔۔
انہوںنے کہاکہ پاکستانی حکومت نے ابھی نندن کو رہا کر کے امن کا پیغام دیا۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے آزادی کی جنگ لڑنے میں بہت سی قربانیاں دی ہیں۔انہوںنے کہاکہ عالمی برداری کو بھارتی دہشتگردی کا نوٹس لینا ہو گا۔
انہوںنے کہاکہ بھارتی فوج کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیون میں مصروف ہے۔ انہوںنے کہاکہ کشمیری حق خودارادیت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کو کشمیر پر جابرانہ قبضہ چھوڑنا ہو گا۔
انہوںنے کہاکہ عالمی دنیا کو مذمت سے آگے بڑھ کر کچھ کرنا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ ایک ایک ماہ تک مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ رہتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کشمیر اپنی خوبصورتی کی وجہ سے دنیا میں جنت کہلاتا ہے ،اس جنت نظیر وادی کو بھارت نے جہنم بنا دیا ہے۔
انہوںنے کہاکہ سینکڑوں، ہزاروں کشمیریوں کو بھارتی قابض فوج نے مار دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں رہنے والے معصوم کشمیریوں کو کوئی حقوق حاصل نہیں۔
انہوںنے کہاکہ کشمیری مسئلے کے حل کے لیے عالمی برادری کو بھارت پر دباو¿ ڈالنا ہوگا ۔انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
انہوںنے کہاکہ سیکیورٹی کونسل ممبران کو مسئلہ کشمیر کے لیے آگے آنا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ کشمیری لوگ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات چاہتے ہیں۔
انہوںنے کہاکہ موجودہ صورتحال کے باعث خطے کی معاشی صورتحال بہتر نہیں۔انہوںنے کہاکہ دنیا کی نام نہاد جمہوریت بھارت نے احتجاج کرنے والے پرامن مظاہرین کو جیل میں ڈالا۔
انہوںنے کہاکہ بھارت کشمیر میں تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرے۔ انہوںنے کہاکہ یاسین ملک سمیت تمام حریت رہنماو¿ں کو رہا کیا جائے۔انہوںنے کہاکہ پاک بھارت موجودہ صورتحال میں مزاکرات سب سے بہترین حل ہے۔ انہوںنے کہاکہ کسی صورت بھی مذاکرات کا متبادل جنگ نہیں ہوسکتا۔