لاہور ( این این آئی)صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعیدالحسن شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت کی روشنی میںمسلم مزا رات کو سیاحت کے حوالے سے پر کشش بنانے پر عمل در آمد کا آغاز ہو چکا ہے، اس سلسلے میںایک تفصیلی روڈ میپ جاری کر دیا گیا ہے،اس روڈ میپ پر عمل در آمدکے لئے حکومت تمام حائل رکاوٹوں کو دورکرنے کت لئے اقدامات کرے گی۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کہا کہ مزارات اور مقدس مقامات کے راستوں کو پر کشش بنایا جائے گا۔جبکہ سٹریٹ لائٹس،پینے کے پانی کا انتظام کرنے کے ساتھ ساتھ اطراف میں سایہ دار درخت بھی لگائے جائیں گے۔ سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے۔
ہر گیٹ پرواک تھرو گیٹس لگائے جائیں گے۔ان تمام مقامات پر پولیس کے ناکے بھی لگائے جائیں گے۔ زائر ین کے لئے ہر طرح کی سکیورٹی کے فول پروف اورقیام و طعام کے بھی انتظا مات کئے جائیں گے۔ موجودہ حکومت نے شفافیت سے سرکاری امور سرانجام دینے کے رجحان کو فروغ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کی کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیںاور ہر سطح پر شفافیت ومےرٹ کے فروغ اور بدعنوانی کے خاتمے کےلئے موثر اقدامات اٹھائے ہےں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرپشن میں کمی اور شفافیت میں اضافہ موجودہ حکومت کا کریڈٹ ہے – کرپشن کا ناسور ملکی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے -سابق ادوار میں کرپشن اور لوٹ مار کے ذریعے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا-
انہوں نے کہا کہ کرپٹ عناصر نے ذاتی تجوریاں بھریں اور ملک کو کنگال کیا – انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کرپٹ عناصر کا بلا امتیاز احتساب چاہتی ہے اورکرپٹ عناصر کی نئے پاکستان میں گنجائش نہیں – انہوں نے کہا کہ ہمارا ایجنڈا شفاف پاکستان ہے اورموجودہ حکومت کی شفافیت کی پالیسیوں کی عالمی سطح پر بھی تحسین کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے انتہائی مختصر مدت میں کرپشن کے خاتمے کیلئے وہ ٹھوس اقدامات کئے ہیں جس کی پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی –
کرپشن کرنے والے عناصر ملک و قوم کے دشمن ہیں -انہوں نے کہا کہ بدعنوان عناصر کے باعث پاکستان آج ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گیا ہے – کرپشن کے خاتمے اور کرپٹ عناصر کے احتساب کا ایجنڈا لیکر آئے ہیں جسے مکمل کریں گے – انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی وہ منزل حاصل کرے گا جس کا خواب قائد اعظم محمد علی جناح ؒنے دیکھاتھا-