کراچی(این این آئی) نامورپاکستانی نیوزکاسٹرعشرت فاطمہ نے اداکارہ ماہرہ خان کے لیے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا ہے۔خبریں پڑھنے کے منفرد انداز سے لوگوں کے دل موہ لینے والی پاکستانی سرکاری ٹی وی چینل کی نامور اورلیجنڈ نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ کو 23 مارچ کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔
عشرت فاطمہ کے خبر یں پڑھنے کے منفرد انداز کے باعث لوگ آج بھی نہ صرف ان کی عزت کرتے ہیں بلکہ ان سے بے حد محبت بھی کرتے ہیں۔ عشرت فاطمہ کی مداحوں میں اداکارہ ماہرہ خان بھی شامل ہیں۔حال ہی میں سول اعزازسے نوازے جانے کے بعد عشرت فاطمہ کو ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں بطور مہمان مدعو کیا گیا جہاں میزبان کے کہنے پر انہوں نے اپنے انداز میں خبریں پڑھ کر ماضی کی یاد تازہ کردی۔
عشرت فاطمہ کے خبریں پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور اداکارہ ماہرہ خان نے یہ ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹ پر شیئر کراتے ہوئے عشرت فاطمہ کو لیجنڈ قراردیا اور کہا بچپن کی یاد تازہ ہوگئی۔عشرت فاطمہ نے ماہرہ خان کی محبت کے جواب میں انہیں اپنی سب سے پیاری بیٹی قرار دیا اور ان کے لیے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا۔ جس کے جواب میں ماہرہ نے کہا کہ آپ کی دعاو¿ں نے میرا دن بنا دیا ہے۔