قائد حزب اختلاف

ہائیکورٹ میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت پیر کو ہو گی

لاہور ( این این آئی) لاہورہائیکورٹ میں قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت پیرہوگی۔

ہائیکورٹ میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہبازکی حفاظتی ضمانت کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی گئی ، جسٹس ملک شہزاد کی سربراہی میں 2رکنی بنچ کل بروز پیر 8 اپریل کوسماعت کرے گا۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ہوں ،
میرے خاندان کوہمیشہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ، نیب چھاپہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے، نیب اپنے قانونی فرائض پورے کرنے میں ناکام رہا اور موجودہ حکومت کا گماشتہ بن کر سیاسی انتقامی کاروائیاں کر رہا ہے، ڈی جی نیب لاہور ٹی وی چینلز کے پروگرام میں حساس نوعیت کی معلومات پر گفتگو کرتے رہے ہیں، نیب سیاسی بنیادوں پر آمدن سے زائد اثاثہ جات کی غیر قانونی تحقیقات کر رہا ہے۔

حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ خفیہ دستاویزات میڈیا کو بھجوائی جاتی ہیں ، ہمارے خلاف آشیانہ ، رمضان شوگر اوراثاثے کیس ناجائز بنائے ،مکمل تعاون کر رہاہوں ،گرفتاری اورچھاپوں کی ضرورت نہیں ، ہائی کورٹ کاحکم تھا کہ گرفتاری سے پہلے آگاہ کیا جائے مگر نیب نے عمل نہ کیااور غیر قانونی طور پر چھاپہ مارا ہے۔

معزز عدات سے استدعا ہے کہ وارنٹ گرفتاری کو فوری معطل کر کے نیب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ عدالت سے مزی استدعا ہے کہ عبوری درخواست ضمانت منظور کرے اور نیب کو گرفتاری سے روکے۔