پی آئی اے نے

پی آئی اے نے نجی ایئر لائنز کی نسبت اضافی سامان کے چارجز دو گنا کردئیے

کراچی/لاہور( این این آئی) پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز نے نجی ایئر لائنز کی نسبت اضافی سامان کے چارجز دو گنا کردئیے۔پی آئی اے نے یکم اپریل سے اندرون ملک پروازوں پر فکس چارجز 5 ہزار روپے مقرر کردئیے ہیں جس کا اطلاق ایک سے 20 کلو گرام پر مبنی اضافی سامان پر کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے کے پرانے اضافی چارجز 100 روپے فی کلو گرام سے بھی کم تھے تاہم اب فکس چارجز کے تحت فی کلو گرام 250 روپے وصول کیے جارہے ہیں۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ایندھن کی قیمت میں اتار چڑھا ﺅکے باعث چارجز فکس کیے گئے ہیں۔نجی ائیر لائنز کے مقابلے میں پروازوں کی زائد تعداد کے باعث نقصان کا اندیشہ نہیں ہے۔