پاکستان کیخلاف

بھارت کو پاکستان کیخلاف کسی قسم کی جارحیت کے جواب میں منہ توڑ جواب دیا جائے گا ‘اعجازچوہدری

لاہور(این این آئی ) تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل انجینئر اعجاز احمد چوہدری نے کہاہے کہ پاکستا ن اپنی سر حدو ں کا آ خری دم تک دفاع کرے گا،
بھارت کو پاکستان کیخلاف کسی قسم کی جارحیت کے جواب میں منہ توڑ جواب دیا جائے گا ،پاک فوج کا شمار دنیا کی بہترےن افواج میں ہوتا ہے جس کا اندازہ بھارت کو بھی ہو گا،بھارت کسی غلط فہمی کا شکار ہے ،پاک فوج دنیا کی سب سے بہتر اور چاق وچو بند فوج ہے، بھارت غفلت سے جا گ جا ئے اور دیکھ لے کہ پاکستان افو اج ہمہ وقت متحرک ہیں اور وقت پڑ نے پر دشمن کے دانت کٹھے کر نے کی بھرپور صلا حیت رکھتے ہیں۔
اپنے ایک بےان میں انہوںنے کہاکہ ہماری بہادر افواج زمین ،آسمان اور سمندروں میں پاک سر زمین کے چپے چپے کی محافظ ہے ، پاک فضائےہ کے شاہےنوں اور پاک بحریہ نے بھی بھارت کے ناپاک عزائم خاک میں ملا ئے اور پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنائی ، پاکستان نے بھارت کو اخلاقی، سفارتی اور سیاسی سطح پر مات دے دی ہے، لائن آف کنٹرول پر بھارت کی مسلسل فائرنگ امن دشمنی کا بدترین مظاہرہ ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ نر یندر مودی کی پالیساں نہ صرف بھارت بلکہ خطے کیلئے بھی خطر ہ بن چکی ہیں، بھارت کے عوام بھی نر یندری مودی کی پالیسوں سے تنگ آچکے ہیں اس لیے بھارت کے عوام بھی نر یندری مودی سے سوالات کر رہے ہیں کہ وہ کیوں جنگی ماحول بنا رہا ہے، بھارتی حکومت انتخابات میں شکست کے خوف سے دن رات پاکستا ن کے خلاف سازشیں کررہی ہے ، اب دوبارہ پاکستان کے خلاف جارحیت کی کوشش کی گئی تو پاکستان افواج منہ توڑ جواب دینگے۔

وہ گز شتہ روز پارٹی آفس میں کینٹ ٹان کی میٹنگ کے موقع پر گفتگو کررہے تھے اس موقع پر پارٹی رہنما ہمایوں اختر خان ، ایم پی اے ملک اسد علی کھو کھر ، شعیب صدیقی، بلال احمد بھٹی، ایم این اے رخسانہ نوید ، علی امتیاز وڑائچ ،فیصل حاکم بھٹی ،میجر (ر) جاوید ضمیر,ایم این اے ڈاکٹر سیمی بخاری ، ایم پی اے مسز شوانہ بشیر،اویس یونس اور حافظ فرحت عباس نے شرکت کی۔