اسلام آباد (این این آئی) پاکستان اور صومالیہ نے انفراسٹرکچر کی ترقی، توانائی، ماحول، تعمیرات اور ہیلتھ کیئر سمیت متعدد شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ہے ۔
بدھ کو پاکستان میں صومالیہ کی سفیر خدیجہ محمد المخزومی نے وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور اہم علاقائی و باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
جاری بیان کے مطابق انفراسٹرکچر کی ترقی، توانائی، ماحول، تعمیرات اور ہیلتھ کیئر سمیت متعدد شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا ۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ معیشت کا فروغ ہمارا ترجیحی ایجنڈا ہے ۔انہوںنے کہاکہ ہم صومالیہ سمیت تمام افریقی ممالک کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور باہمی تجارت کے فروغ کے خواہاں ہیں ۔