ممبئی (این این آئی ) بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتا بھ بچن نے اپنے فن کو مودی کی سیاست پر قربان کردیا۔ امیتابھ بچن نے وعدہ کرنے کے باوجود اپنی اگلی فلم میں پاکستانی بننے سے انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بگ بی آسکر انعام یافتہ سانڈ ڈیزائنر ، سل پکوتی کی اولین فلم میں ایک پاکستانی شخص کا کردار نبھانے کا فیصلہ کرچکے تھے،مگر اب وہ فیصلے سے پیچھے ہٹ گئے۔فلم کے ہدایت کا ر گزشتہ دو برس سے سکرپٹ پر کام کررہے تھے، ان کا مسلسل بگ بی سے رابطہ تھا ۔
اس فلم میں پاکستان اور بھارت کے مابین امن کے پیغام کو موضوع بنایا گیا تھا ۔البتہ مودی سرکار کی جنونیت نے انڈسٹری کے دیگر اداکاروں کے ساتھ بگ بی کو بھی لپیٹ میں لے لیااور بگ بی نے اپنا فن سیاست کی نذر کردیا۔فلم کی شوٹنگ کے آغاز سے کچھ عرصے قبل امیتا بھ بچن نے یہ فلم کرنے سے معذرت کرلی۔بگ بی کے قریبی ذرائع یہی کہتے ہیں کہ وہ موجودہ حالات میں پاکستانی شخص کا کردار نبھا کر کوئی رسک نہیں لینا چاہتے۔