اسلام آباد (اے پی پی) مارچ 2019ءکے دوران سوزوکی کمپنی کی(سوزوکی راوی) پک اپ گاڑیوں کی پیداوار میں 37.63 کمی جبکہ فروخت میں 26.42 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستان آٹو موٹیو مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مارچ 2018ءکے دوران سوزوکی کمپنی کی(سوزوکی راوی) پک اپ گاڑیوں کی پیداوار 19سو 9 یونٹس رہی جو مارچ 2019ءمیں 13سو 87یونٹس تک کم ہو گئی۔اس طرح گزشتہ مارچ 2018ءکے مقابلہ میں رواں مارچ2019 ءکے دوران سوزوکی کمپنی کی (سوزکی راوی) پک اپ گاڑیوں کی پیداوار میں 522یونٹس یعنی 37.63 فیصد کمی واقع ہوئی۔
پاما کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مارچ 2018ءکے دوران سوزوکی کمپنی کی(سوزوکی راوی) پک اپ گاڑیوں کی فروخت 15سو 51یونٹس رہی جو رواں مارچ 2019ءکے دوران 2ہزار 108یونٹس تک بڑھ گئی۔اس طرح گزشتہ مارچ 2018ءکے مقابلہ میں رواں مارچ2019 ءکے دوران سوزوکی کمپنی کی(سوزوکی راوی) پک اپ گاڑیوں کی فروخت میں 557 یونٹس یعنی 26.42کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔