لاہور(این این آئی ) پنجاب اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کی چیئرپرسن سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی ،صحت اور تعلیم سمیت زندگی کی تمام بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے پُرعزم ہے حکومت عوام کے مسائل سے بخوبی آگا ہ ہے اور ان مسائل کے حل کیلئے کوئی کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک پر کڑا وقت ہے لیکن انشا اللہ وہ دن دور نہیں جب محروم طبقات کو مستقل بنیادوں پر ریلیف فراہم کیا جائے گا۔
انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان عوام کو مایوس نہیں کریں گے اور ان سے کئے گئے تمام وعدے پورے کئے جائیں گے۔
حکومت موثر اور جامع بلدیاتی نظام لا رہی ہے جس میں عوام کے نمائندوں کو انتظامی اور مالی طور پر با اختیار بنایا جائے گا۔