بیس ملین

بیس ملین بچے سکولوں سے باہر ہیں ،تعلیمی معیار بہتر کرنا ہوگا، شفقت محمود

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہاہے کہ بیس ملین بچے سکولوں سے باہر ہیں ،تعلیمی معیار بہتر کرنا ہوگا۔

جمعرات کو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طلباءو طالبات کو کامیابی پر مبارکباد دی ۔ انہوںنے کہاکہ معیاری تعلیم کے حوالے سے چیف جسٹس کی بات سے اتفاق کرتا ہوں۔انہوںنے کہاکہ تعلیم کے میدان میں پرائیویٹ سکولز کا بڑا کردار ہے ۔انہوںنے کہاکہ سکول فیسز والدین کے بڑا مسئلہ ہے۔انہوںنے کہاکہ ایک تعلیمی نصاب کے لئے کام کررہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان میں تین قسم کے نظام تعلیم کام کررہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ 20 ملین بچے سکولوں سے باہر ہیں۔انہوںنے کہاکہ تعلیمی معیار بہتر کرنا ہوگا۔