ٹریفک سسٹم

وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ٹریفک سسٹم کو بہتر بنانے کیلئے منصوبے کا آغازکردیا

لاہور(این این آئی) شہر لاہور میں ٹریفک کی روانی کو برقرار اور سسٹم کو بہتر بنانے کے لئے شاہراﺅں پر اب موٹرسائیکل اور بس کے لئے الگ الگ لین بنانے کا منصوبہ بنا لیا گیا۔

پائلٹ پراجیکٹ مال روڈ اور کینال روڈ پر شروع کیا جائیگا۔وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ٹریفک سسٹم کو بہتر بنانے کیلئے منصوبے کا آغازکردیا۔ اس پروجیکٹ کے تحت موٹر سائیکل سواروں کے لیے گرین لین بنائی جائیگی جبکہ بس کے لئے سرخ لائن بنائی جائے گی۔

اس حوالے سے پائلٹ پراجیکٹ مال روڈ اور کینال روڈ پر شروع کیا جائیگا۔۔۔ ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے کمشنر لاہور مکمل تعاون فراہم کریں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ منصوبہ سیف سٹیز ،ٹریفک پولیس،ٹیپا اور لوکل گورنمنٹ کے اشتراک سے شروع کیا جائیگا اس حوالے سے سیف سٹیز میں تمام ڈیپارٹمنٹ کی میٹنگ بھی ہوئی جس میں اس منصوبے پر جلد کام پر آغاز کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔