کراچی (صباح نیوز) کراچی سے اسلام آباد جانے والا پی آئی اے طیارہ خوفناک حادثے سے بچ گیا۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 370 کراچی سے اسلام آباد جارہی تھی کہ بہاولپور کی فضائی حدود میں کیبن کا آکسیجن پریشر کم ہونے سے ایئربس اے 320 کی ونڈ اسکرین میں دراڑ پڑ گئی.
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کے پیش نظر طیارے کو فوری طور پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈ کروایا گیا۔طیارے کی جانچ پڑتال کے بعد پتہ چلا کہ کاک پٹ میں موجود ونڈو کی سیل لیک ہوئی تھی جس کے باعث یہ صورتحال درپیش ہوئی۔