اسلام آباد(این این آئی) ایف آئی اے نے سپریم کورٹ سے ایک مرتبہ پھر اصغر خان کیس کو بند کرنے کی استدعا کر دی ۔پیر کو فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے )نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے ایک مرتبہ پھر اصغر خان کیس کو بند کر نے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ناکافی ثبوت کی بنیاد پر کیس کو کسی بھی عدالت میں چلانا ممکن نہیں رہا۔
ایف آئی اے نے کہا کہ بے نامی بینک اکاونٹس کی تحقیقات سمیت تمام اہم گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے گئے اور ایف آئی اے کی انکوائری کمیٹی نے نجی ٹی وی کے 2 صحافیوں، مجیب الرحمن شامی اور حبیب اکرام سے بھی انٹرویوز کیے ،مرکزی گواہ برگیڈیئر (ر) حامد سعید اور ایڈووکیٹ یوسف میمن سے پوچھ گچھ بھی کی گئی۔تحقیقاتی ادارے نے اپنے جواب میں کہا کہ کیس کو آگے بڑھانے اور مزید ٹرائل کے لیے خاطر خواہ ثبوت نہیں مل سکے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے نے سپریم کورٹ سے استدعا کی کہ ناکافی ثبوت کی بنیاد پر کیس کو کسی بھی عدالت میں چلانا ممکن نہیں ۔