استثنیٰ

نواز شریف کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں استثنیٰ کی درخواست

اسلام آباد (این این آئی)العزیزیہ ریفرنس میںنواز شریف کے وکلاءنے اسلام آباد ہائیکورٹ میں استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی،سزا کےخلاف نواز شریف کی اپیل پر اسلام آبادہائیکورٹ میں دو رکنی بینچ سماعت کرےگا۔

پیر کواسلام آباد ہائیکورٹ العزیزیہ ریفرنس میں سزا کےخلاف سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کل کیلئے حاضر ی سے استثنیٰ مانگ لیا۔العزیزیہ ریفرنس میںنواز شریف کے وکلاءنے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔وکلا ءنے عدالت سے استدعا کی کہ نواز شریف بیماری کے باعث عدالت میں حاضر نہیں ہو سکتے،انہیں حاضر ی سے استثنیٰ دیا جائے ۔نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی گئی ۔نواز شریف کی اپیل پر سزا کےخلاف کل دو رکنی بینچ سماعت کرے گا۔