لاہور (این این آئی ) تحریک انصاف کے بانی رکن سا بق انچارج میڈ یا سیل پی ٹی آ ئی پنجا ب مرکزی رہنماڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ سری لنکا میں گرجا گھروں اور ہوٹلز میں ہونے والے دھماکو ں نے عا لمی دنیا کیلئے بہت سے سوال چھو ڑیں ہیں دہشتگر دو ں کاکو ئی مذ ہب نہیں دہشتگردی عا لمی مسئلہ بن چکاہے جس سے نمٹنے کیلئے تمام مما لک کو مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہو گی ۔
ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے چیئرمین سیکر ٹر یٹ میں پار ٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں میں نیوزی لینڈ میں مسجد کے نمازیوں پراور پھر اب سری لنکا میں ایسٹر منانے والے مسیحی حضرات پر حملہ یہ ثابت کرتا ہے کہ دہشت گردی کو کسی مذہب سے جوڑنا بالخصوص اسلام سے جوڑنا زیادتی ہے اسلام امن پسند اور محبت کا دین ہے اگر ہم دنیا میں حقیقی امن قائم کرنا چاہتے ہیں توہمیں عدم برداشت کے کلچر کو ختم کرنا ہوگا دنیا کو ہتھیاروں سے پاک بنانے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے آپسی دشمنیوں کا خاتمہ کرنا ہوگا یہ سب چیزیں بلاشبہ اسلامی تعلیمات سے ہی ممکن ہیں جو دنیا کے تمام لوگوں کے لیے امن کا پیغام دیتا ہے۔