مشترکہ قرار

جرمنی اور جاپان کی سرحدوں کو مشترکہ قرار دینا شرم کی بات ہے، بلاول بھٹوزر داری

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر وزیر اعظم عمران خان شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرمنی اور جاپان کی سرحدوں کو مشترکہ قرار دینا شرم کی بات ہے،

آکسفورڈ یونیورسٹی صرف کرکٹ کی بنیاد پر داخلے دے گی تو پھر یہی حال ہوگا۔منگل کو بلاول بھٹو نے وزیراعظم عمران خان کے جرمنی اور جاپان کی سرحد کو مشترکہ قرار دینے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جرمنی اور جاپان کی سرحدوں کو مشترکہ قرار دینا شرم کی بات ہے، جب آکسفورڈ یونیورسٹی صرف کرکٹ کی بنیاد پر داخلے دے گی تو پھر یہی حال ہوگا۔