اپوزیشن کا شور

لوکل گورنمنٹ بل پراپوزیشن کا شورقبل ازوقت ہے‘ راجہ بشارت

لاہور(این این آئی) صوبائی وزیر قانون وبلدیات راجہ بشارت نے کہا ہے کہ لوکل گورنمنٹ بل پر اپوزیشن کا شور قبل از وقت تھا، اپوزیشن کو بات کرنے اور ترامیم دینے کا موقع فراہم کیا جائے گا، بل کو آئین و قانون کے ضابطے کے مطابق منظور کرائیں گے ۔

پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ بشارت نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ اسمبلی کے اختیارات میں اضافہ کریں، اسٹینڈنگ کمیٹیوں کو مضبوط کیا جایے۔ اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہے جس کا ثبوت یہ ہے کہ سیڑھیوں پر گونواز گو کے نعرے لگائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی قانون سازی کرتی ہے اورہم اسی حق کواستعمال کررہے ہیں ،حکومت کو ڈکٹیٹ نہیں کیا جا سکتا کیونکہ قانون سازی کرنا حکومت کا کام ہے۔ نئے بل میں تحصیل یا ڈسٹرکٹ چیئرمین کو ہٹانے کا طریق کار دوتھرڈ میجورٹی کے تحت ہی ہوگا تاہم منتخب نمائندے کے خلاف پہلے اور آخری سال تحریک عدم اعتماد نہیں لائی جا سکتی۔ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا بل اتفاق رائے کے بعد پیش کیا جائے گا.