مصنوعات کو

چین کی313پاکستانی مصنوعات کو اپنی مارکیٹ میں ڈیوٹی فری رسائی سے برآمدات میں اضافہ ہوگا‘راجہ عدیل

لاہور ( این این آئی)تاجر رہنما انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل نے مشیر برائے تجارت کے اس بیان کا خیر مقدم کیا ہے کہ چین نے 313پاکستانی مصنوعات کو اپنی مارکیٹ میں ڈیوٹی فری رسائی دے دی ہے ۔

چین کی 313پاکستانی مصنوعات کو اپنی مارکیٹ میں ڈیوٹی فری رسائی سے ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا اور چین سے 28اپریل کو آزادانہ تجارتی معاہدہ میں مقامی صنعت کو ترجیحی دینے سے مقامی صنعتوں کو تحفظ حاصل ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے شہید گنج کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

راجہ عدیل اشفاق نے کہا کہ برآمد کنندگان کے آزادانہ تجارتی معاہدہ سے استفادہ سے ملکی برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔انہوںنے مشیر تجارت کے اس بیان کو درست سمت قدم قرار دیا کہ چین کی 1700مصنوعات کو حساس لسٹ میں رکھا گیا ہے اور اس سے ملکی صنعتوں کو نقصان ہوا تو سیف گارڈ لگاکر اسے روک دیا جائے گا ۔انہوںنے کہا کہ چین سے آزادانہ تجارتی معاہدہ صرف ٹیکسٹائل مصنوعات تک محدود نہیں بلکہ کیمیکل ،انجینئرنگ، فٹ ویئر ، پلاسٹک اور فوڈ آئٹمز بھی ڈیوٹی فری ہونگی جس سے مقامی برآمدات کنندگان فائدہ اٹھا کر ملکی برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوگا۔