اسلام آباد (این این آئی) پاکستان اور چیئرمین سعودی شوریٰ کونسل نے دوطرفہ تجارتی اور پارلیمانی روابط کو فروغ دینے کی سپیکر کی تجویز سے اتفاق ہے جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان کی پارلیمان دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کےلئے پر عزم ہے، خطے میں امن اور خوشحالی کے لیے دونوں اقوام کا ایک دوسر ے کے ساتھ قریبی تعاون ضروری ہے۔
جمعرات کو سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرسے سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ محمد ابراہیم الشیخ کی سربراہی میں سعودی عرب کے پارلیمانی وفد نے پارلیمنٹ ہاﺅس میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، مسلم امہ کو درپیش مسائل اور اہم علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب مذہب،اخوت تاریخ اور ثقافت کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔اسد قیصر نے کہاکہ پاکستان کو سعودی عرب کے ساتھ اپنی بے مثال دوستی پر فخر ہے۔
انہوںنے کہاکہ سعودی عرب ہر مشکل وقت میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے اور فراخدلانہ مدد کی ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اورسعودی عرب کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ملکی او رعوامی سطح کے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کی پارلیمان دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کےلئے پر عزم ہے۔انہوںنے کہاکہ دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے درمیان رابطوں میں اضافے سے دونوں ممالک کے اراکین کو ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہونے کے مواقع حاصل ہوں گے۔
انہوںنے کہاکہ دونوں برادر اسلامی ممالک نے علاقائی اور عالمی معاملات پر ہمیشہ ایک دوسرے کے مو¿قف کی حمایت کی ہے۔انہوںنے کہاکہ خطے میں امن اور خوشحالی کے لیے دونوں اقوام کا ایک دوسر ے کے ساتھ قریبی تعاون ضروری ہے۔ اسد قیصرنے کہا کہ امت مسلمہ کودرپیش مسائل پر قابو پانے کے لیے مسلم ممالک میں اتحاد و یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوںنے کہاکہ اتحاد بین المسلمین کے فروغ اور امہ کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں سعودی عرب کا کردار قابلِ ستائش ہے۔چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ محمد ابراہیم الشیخ نے کہاکہ پاکستان سعودی عرب کا مخلص دوست ہے اور سعودی عرب پاکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔انہوںنے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اراکینِ پارلیمنٹ اور حکومتی سطح پر رابطوں میں اضافے سے ہم آہنگی کو فروغ حاصل ہوگا۔انہوںنے کہا کہ متِ مسلمہ کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے سعودی عرب اپنا کلیدی کردار جاری رکھے گا۔
انہوںنے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ پارلیمانی و اقتصادی رابطوں کو فروغ دے کر انہیں مزید وسعت دینے کا خواہش مند ہے۔ڈاکٹر عبداللہ محمد ابراہیم الشیخ نے سپیکر کو مختلف شعبوں میں اپنی حکومت کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ،چیئرمین سعودی شوریٰ کونسل نے دوطرفہ تجارتی اور پارلیمانی روابط کو فروغ دینے کی سپیکر کی تجویز سے اتفاق کیا