لندن (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ سے قبل دورہ انگلینڈ کا آغاز ہفتہ کو ٹور میچ سے کریگی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم ورلڈ کپ سے قبل دورہ انگلینڈ کے دوران تین ٹور میچز کے علاوہ ایک ٹی ٹونٹی اور پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔
پاکستان ٹیم دوسرا ٹور میچ 29اپریل کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا ٹور میچ یکم مئی کو کھیلا جائےگا اس کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 5 مئی کو کارڈف میں کھیلا جائیگا۔
اس کے بعد پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ون ڈے میچ 8 مئی کو لندن میں کھیلا جائے گا، دوسرا ون ڈے میچ 11 مئی کو ساﺅتھمپٹن میں کھیلا جائیگا، تیسرا ون ڈے میچ 14 مئی کو برسٹول میں کھیلا جائے گا، چوتھا ون ڈے میچ 17 کو ناٹنگھم میں کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے میچ 19 مئی کو لیڈز میں کھیلا جائیگا۔