اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہاہے کہ امریکہ کی ایران پر پابندیاں بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہیں ،امریکا کی ایران پر پابندی سپرپاور کی غنڈہ گردی ہے،
پاکستان،ایران،ترکی چائنہ اور روس کو مل کرپاور کمیونٹی قائم کرنی چاہیے ،ہمسایہ ممالک کے ساتھ پاور کمیونٹی کے قیام سے اکنامک فوائدبھی حاصل ہونگے۔
منگل کو وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزرای نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی ایران پر پابندیاں بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہیں۔
انہوںنے کہاکہ امریکا کی ایران پر پابندی سپرپاور کی غنڈہ گردی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان،ایران،ترکی چائنہ اور روس کو مل کرپاور کمیونٹی قائم کرنی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ پاور کمیونٹی کے قیام سے اکنامک فوائدبھی حاصل ہونگے۔
انہوںنے کہاکہ یورپی یونین اکنامک نہیں ایک سیاسی فورم ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم نے دورہ ایران میں کہاکہ ترکی،ایران اور پاکستان سٹرائجیک پاٹنر ہیں۔
انہوںنے کہاکہ سیاسی مجبوریوں کے تحت معاشی بلاکس بنتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمسایہ ممالک سے تعلقات بڑھانے چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ معاشی ترقی کےلئے خطے میں امن ضروری ہے۔