اسلام آباد(این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ یونیورسٹیاں مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق طلباءکو تیار کریں، اپنی ثقافت اور روایات پر چلنانہایت اہم ہے،ہمیں اپنے تعلیمی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہوگا۔
منگل کو صدر ڈاکٹر عارف علوی نے بحریہ یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈگریاں حاصل کرنیوالے طلباءکو اپنے والدین کا مشکور ہونا چاہیے ۔
انہوںنے کہاکہ تعلیم کیساتھ ساتھ اخلاقی تربیت بھی انتہائی اہم ہے۔انہوںنے کہاکہ تمام مذاہب انسان کوآپس میں محبت اور انصاف کا درس دیتے ہیں۔
انہوںنے کہاکہ اسلام دنیا میں معاشرتی انقلاب لے کر آیا۔انہوںنے کہاکہ اسلام نے پسے ہوئے طبقات اور اقلیتوں کو بھی حقوق دئیے۔
انہوںنے کہاکہ اپنی ثقافت اور روایات پر چلنانہایت اہم ہے۔انہوںنے کہاکہ علم کی نئی راہیں تلاش کرنے والی اقوام ترقی کرتی ہیں۔انہوںنے کہاکہ علم کا حصول اور تحقیق قوموں کی ترقی کی بنیاد ہیں۔انہوںنے کہاکہ جامعات میں تحقیق کا عمل مسلسل جاری رہنا چاہیے۔
انہوںنے کہاکہ یونیورسٹیاں مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق طلباءکو تیار کریں۔انہوںنے کہاکہ اس وقت دنیا میں علم حاصل کرنے کے بہت سے جدید ذرائع ہیں۔صدر مملکت نے کہاکہ ہمیں اپنے تعلیمی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہوگا۔