لاہور( این این آئی) اداکارہ ریچل خا ن نے کہا ہے کہ بد قسمتی سے جن لوگوں کے لئے یوم مئی منایا جاتا ہے وہ اس روز بھی محنت کر رہے ہوتے ہیںبلکہ عام تعطیل کی وجہ سے انہیں اپنی روزی روٹی کے لالے پڑے ہوتے ہیں ، حکومت کم از کم اس روز مزدوروں کو اپنے پاس سے اجرت دینے کا کوئی میکنزم لائے تاکہ یہ لوگ اس روز تعطیل کریں اور انہیں اپنی روزی کی فکر نہ ہو۔
ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ ہر دور حکومت میں یوم مئی پر بڑے بڑے اعلانات داغے جاتے ہیں لیکن حقیقت میں مزدور کی فلاح کےلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جاتے ۔ انہوں نے کہا کہ روزنہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کے لئے الگ سے ہسپتال ہونے چاہئیں،ان کے بچوں کو تعلیم کے حوالے سے خصوصی مراعات دی جائیں اور سب سے بڑھ کر انہیں اپنی چھت دی جائے ۔ اس وقت تو یہ سب کچھ ایک خواب ہے اور معلوم نہیں کس دور حکومت میں یہ خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔