ممکنہ تحلیل

سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کے بیٹے نے بلدیاتی اداروں کی ممکنہ تحلیل پر ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

لاہور ( این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کے بیٹے نے بلدیاتی اداروں کی ممکنہ تحلیل پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

ضلعی کونسل کے سربراہ احمد اقبال نے اسامہ خاور کے توسط سے درخواست دائر کی جس میں پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام پر اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ نئے بلدیاتی نظام کیلئے موجودہ اداروں کو تحلیل کر دیا جائے گا، عوام کے ووٹوں سے منتخب بلدیاتی اداروں کے نمائندوں کو ان کے عہدوں سے فارغ کرنا غیر قانونی ہے۔ معزز عدالت سے استدعا ہے کہ بلدیاتی اداروں کے نمائندوں کو ان کی آئینی معیاد پوری کرنے کی اجازت دی جائے۔