کیپٹل مارکیٹس

کیپٹل مارکیٹس پر سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے سرمایہ کاروں کو تعلیم دینے کی اشد ضرورت ہے،شفقت محمود

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ کیپٹل مارکیٹس پر سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے سرمایہ کاروں کو تعلیم دینے کی اشد ضرورت ہے،نئے نصاب میں کیپٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے طریقہ کار پر کورس شامل کرنے ہر غور کریں گے۔

جمعرات کو وزیر تعلیم شفقت محمود نے عالمی بینک اور سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کی کتاب بچت اور کیپٹل مارکیٹس کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں ریئل اسٹیٹ سیکٹر سرمایہ کاری کیلئے اولین ترجیح ہے۔ انہوںنے کہاکہ کیپٹل مارکیٹس پر سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے سرمایہ کاروں کو تعلیم دینے کی اشد ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ بچوں کو جلد کیپٹل مارکیٹ پر سرمایہ کاری کیلئے آگاہ کرنا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ نئے نصاب میں کیپٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے طریقہ کار پر کورس شامل کرنے ہر غور کریں گے۔

انہوںنے کہاکہ سب سے پہلی بات میرے پاس اتنے پیسے نہیں کہ میں سرمایہ کر سکو ۔انہوںنے کہاکہ اگر میرے پاس جمع پونجی ہو تو میں پلاٹ میں سرمایہ کاری کرو گا جو غلط تاثر ہے۔انہوںنے کہاکہ کیپٹل مارکیٹ بظاہر تو جوا لگتا ہے لیکن ایسا نہیں ہے ۔انہوںنے کہاکہ ایس ای سی کا سٹاک مارکیٹ ریگولیٹ کرنے میں اہم کردار ہے ۔انہوںنے کہاکہ یہ ضروری نہیں کہ سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاو کا تعلق کیپٹل مارکیٹ سے ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم ملک میں نیا نصاب متعارف کروانے جا رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ہم کوشش کریں گے ،نئے نصاب میں کیپٹل مارکیٹ کو بھی جگہ دے سکیں۔انہوںنے کہاکہ ایس ای سی پی کی کیپٹل مارکیٹ کو موٹر بنانے میں اہم کاوش ہے ۔

انہوںنے کہاکہ ہمیں اپنے طلباءاور نوجوانوں کو سٹاک مارکیٹ کیپٹل مارکیٹ سے متعلق آگاہی فراہم کرنی چاہیے ۔چیرمین ایس ای سی پی نے کہاکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاری میں اضافہ کے لیے سرمایہ کاروں شعور ناگزیر ہے۔ انہوںنے کہاکہ سرمایہ کاری کے لیے ایس ای سی پی میں باقاعدہ معلوماتی ڈیسک موجود ہے ۔انہوںنے کہاکہ طلباءیونیورسٹی کے دوران سرمایہ کاری کا سوچتے ہیں لیکن اگاہی کا فقدان سامنے آجاتا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ سٹاک مارکیٹ لوگوں کی جمع پونجی کے ساتھ چلتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ کتاب سے طلباءکو سٹاک مارکیٹ اور کیپٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے لیے مدد ملے گی