لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ہارون عمران گل نے کہا ہے کہ بے وسیلہ افراد کے لئے معیاری سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ہر سطح پر اقدامات کررہے ہیں ، بے سہارا ور معذور افراد کو معاشرہ میں اپنا کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کریں گے، بہبودی عوام کے لئے دن رات کام کررہے ہیں،آئندہ بجٹ عوام دوست ہوگاجس میں عوامی کی فلاح کے لئے کئی بڑے اور اہم منصوبے شامل کئے جائیں گے۔
اپنے ایک بیان میںانہوں نے کہاکہ پنجاب پناہ گاہ اتھارٹی سے متعلقہ قانون کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے علاوہ ازیں معزور افراد کے حقوق کے تحفظ سے متعلق قانون کا مسودہ بھی تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ معزور افراد جو کہ کسی بھی قسم کی معزوری سے جنگ لڑ رہے ہیں ان کے حقوق کا تحفظ ہمارا فرض ہے ۔غریب اور بے سہہاراافراد کے لئے پناہ گاہوں کا قیام حکومت کا فلاحی منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار ہے۔
گزشتہ حکومت کی جانب عدم دلچسپی اور عدم توجہی کی وجہ سے دارلامان، چمن، گہوارہ اور نشیمن جیسے اداروں کی عمارتیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھیں۔ موجودہ حکومت نے اس طرف خصوصی توجہ دی ہے اور ان کی مرمت کے لئے سپیشل گرانٹس جاری کی ہیں۔