نوکریاں

10 رمضان تک 2 سو سے 4 سو نوکریاں دے دیں گے، وفاقی وزیر فیصل واوڈا

مہمند(این این آئی)وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہاہے کہ 10 رمضان تک 2 سو سے 4 سو نوکریاں دے دیں گے، کرپشن کے بادشاہ کی لندن کی سڑکوں پر تصاویر نظر آرہی ہیں، بیٹی، بیٹے، داماد، سمدھی سب مفرور ہیں، ٹی ٹی کے ذریعے رقم باہر بھیج دیتے ہیں،کرپشن کرنے والے ہمیں درس دے رہے ہیں کہ ہمیں حکومت کس طرح چلانی ہیں۔

جمعرات کو دریائے سوات پر منڈا ہیڈ ورکس کے مقام پر واقع مہمند ڈیم کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مہمند ڈیم 54 سال پہلے بننا چاہیے تھا جو بدقسمتی سے نہیں ہوا، داسو اور بھاشا ڈیم کا بھی جلد افتتاح کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے سیاسی مفاد کی خاطر ملک کو اندھیروں میں رکھا، ملک کو لوٹنے والے حکومت چلانے کا درس دے رہے ہیں۔فیصل واوڈا نے کہا کہ کرپشن کے بادشاہ کی لندن کی سڑکوں پر تصاویر نظر آرہی ہے، بیٹی، بیٹے، داماد، سمدھی سب مفرور ہیں۔فیصل واوڈا نے شریف خاندان کو ٹی ٹی خاندان کہتے ہوئے کہا کہ اس خاندان کا ہر فرد کرپشن کے باعث مفرور ہے اور پھر ہماری حکومت کو کہا جاتا ہے کہ مہنگائی ہورہی ہے۔

انہوں وزیراعظم کو ووٹ اس لیے دیے کہ کرپشن کنے والوں کو پکڑا جائے اس کے لیے ہم آج بھی قربانیاں دینے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے پیچھے پوری اپوزیشن لگی ہوئی ہے یہ قوم غیور قوم ہے جو بھی کرنا چاہیں کریں لیکن احتساب ختم نہ کریں۔انہوںنے کہاکہ ہم نے کراچی کے غنڈے کی آواز بند کی اور سندھ کو تباہ کرنے والوں کا راستہ روکا اور پنجاب کے ڈاکوو¿ں کو گرفت میں لائے۔وفاقی وزیر برائے آبی وسائل نے اعلان کیا کہ 10 رمضان تک وہ اپنی اور اپنے دوستوں کی جیب سے نوکریاں فراہم کریں گے۔

انہوںنے کہاکہ کراچی کےلئے اغاز کرتے ہوئے اپنے انتخابی حلقے بلدیہ میں 2 سو سے 4 سو نوکریاں اور کاروبار مہیا کریں گے جس کے بعد اس کو باقی ملک میں پھیلایا جائےگا۔