ملک بھر

ملک بھر میں پہلا روزہ کل ہوگا، خیبرپختونخوا کے بعض اضلاع میں آج پہلا روزہ

اسلام آباد/پشاور (این این آئی) ملک بھر میں کل منگل سات مئی کو پہلا روزہ رکھا جائےگا ،خیبرپختونخوا کے بعض اضلاع میں پیر کو پہلا روزہ رکھا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے گزشتہ اعلان کیا تھا کہ ملک بھر میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی تاہم پشاور کی مسجد قاسم علی خان نے چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔

مسجد قاسم علی خان کے اعلان کے بعد صوبائی دارالحکومت پشاور، خیبر، ہنگو، باجوڑ، چارسدہ اور مہمند میں پہلا روزہ رکھا گیا ہے۔ دوسری جانب وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا کہ صوبے میں سرکاری سطح پر منگل کو پہلا روزہ ہوگا۔