آج بھی سیاست

آج بھی سیاست نواز شریف کے گرد گھومتی ہے ،جیلیں اس طرح کے سیاسی رہنماﺅں کو ہمیشہ کیلئے امر کر دیتی ہیں

لاہور ( این این آئی) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ آج بھی پاکستان کی سیاست نواز شریف کے گرد گھومتی ہے ، اپنے قائد کو شایان شان کے ساتھ اس جیل میں بھیجیں گے جس کے وہ حقدار نہیں،عدلیہ کو قید اور آئین کو توڑنے والے ڈکٹیٹر کو باہر جانے کی اجازت مل جاتی ہے،

ملک کو ترقی دینے والے تین دفعہ کے وزیر اعظم کو علاج کی اجازت نہیں ملتی۔انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ظلم پھر ظلم ہے، بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے، آج (منگل )تمام راستے کوٹ لکھپت کی طرف رواں دواں ہوں گے،کچھ فیصلے عدالتیں کرتی ہیں اور عدالتوں کے کچھ فیصلوں پر تاریخ فیصلہ کرتی ہے۔

عظمی بخاری نے کہا کہ نواز شریف آج بھی ملکی سیاست کا محور ہیں، پاکستان کی سیاست انکے گرد گھومتی ہے ،عدلیہ کو قید اور آئین کو توڑنے والے ڈکٹیٹر کو باہر جانے کی اجازت مل جاتی ہے، ملک کو ترقی دینے والے تین دفعہ کے وزیر اعظم کو علاج کی اجازت نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ آج کوٹ لکھپت کے باہر اپنے قائد کو شایان شان کے ساتھ اس جیل میں بھیجیں گے جس کے وہ حقدار نہیں، جیلیں اس طرح کے سیاسی رہنماﺅں کو ہمیشہ کے لئے تاریخ میں امر کر دیتی ہیں۔