موثر طریقہ

یونیورسٹیز میں آن لائن فائل ٹریکنگ سسٹم شروع کیا جائیگا

لاہور(این این آئی) گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ یونیورسٹیز کے امور کو موثر طریقہ سے چلانے کیلئے آن لائن فائل ٹر یکنگ سسٹم شروع کیا جائیگا،

نئی اور پرانی یونیورسٹیز کاچارٹر بھی ایک جیسا کر نے کیلئے رولز آف بزنس میں ترمیم سمیت تمام ضرور ی اقدامات کیے جائیں گے،حکومت یونیوسٹیز کو سولر انرجی پر منتقل کیلئے بھی اقدامات کرے گی ،

ریسر چ کے شعبے پر خصوصی توجہ دی جائے کے گی ،حکومت یونیورسٹیز کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی، یونیورسٹی اور طلبہ کی انڈسٹری اور بزنس ورلڈ تک رسائی ممکن بنانا اولین ترجیح ہے،ریسرچ کے شعبہ میں بالخصوص ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے تحقیق پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے اور موجودہ ریسرچ کو پالیسی مرتب کرنے میں بھی استعمال کر کے مدد لینی چاہیے،

یونیورسٹیز کے مسائل کے حل کیلئے مَیں اور وزیر ہائر ایجوکیشن بہت جلد وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کر یں گے۔ وہ گور نر ہاﺅس میں لاہور سمیت پنجاب بھر سے یونیورسٹیز کے وائس چانسلر ز کی کانفر نس سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقع پر صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن پنجاب یاسر ہمایوں،پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد اختر ،یونیورسٹی آف ایگر ی کلچر ڈاکٹر پروفیسر محمدارشد ،یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے پروفیسر ڈاکٹر ایاز اکبر ، یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے راﺅف عظیم سمیت دیگر شریک ہوئے۔

کانفرنس کے دوران مختلف وائس چانسلرز کی جانب سے یونیورسٹیز میں تقر ریوں اور تبادلوں سمیت دیگر تدریسی و انتظامی امور کے حوالے سے اپنے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا گیا جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ،وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور وزیر ہائر ایجوکیشن اور میرے سمیت سب کا یہ متفقہ اور حتمی فیصلہ ہے کہ یونیورسٹیز میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت کر یں گے اور نہ ہی تعلیمی اداروں میں کسی کو سیاست کر نے دی جائے گی ۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم انشاءاللہ یونیورسٹیز کو عالمی معیار کے مطابق لیکر جائیں گے جسکے لیے صرف چانسلر یا حکومت اکیلی کچھ نہیں کر سکتی بلکہ اس کیلئے وائس چانسلرز سمیت یونیورسٹیز کے تمام ذمہ داروں کو بھی اپنا کردار ادا کر نا ہوگا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں ”پنجاب آب پاک اتھارٹی“ بن چکی ہے جسکے ذریعے آئندہ پانچ سالوں کے دوران پنجاب کے عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کر یں گے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ یونیورسٹیز کے طالبہ وطالبات اور پروفیسرز سے لیکر ایک گارڈ تک سب کو پینے کا صاف پانی ضرور ملنا چاہیے جسکے لیے یونیورسٹیز میں پینے کے صاف پانی کے پلانٹس لگائے جائیں حکومت بھی آپ سے مکمل تعاون کر یں گی۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی کمی پاکستان کا ایک اہم مسئلہ ہے اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ جلد از جلد تمام یونیورسٹیز کو سولر انرجی کے استعمال پر منتقل کیا جائے۔

گورنر نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں موجودہ حکومت صرف یونیورسٹیز ہی نہیں بلکہ تمام اداروں کو سیاست سے پاک کر ے گی اور اداروں کے غیر سیاسی ہونے سے پاکستان مضبوط ہوگا جبکہ اس کانفر نس سے خطاب کر تے ہوئے ہائر ایجوکیشن پنجاب یاسر ہمایوں نے کہا کہ یونیورسٹیز کے جتنے بھی مسائل ہیں انکے حوالے سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کیساتھ میر امکمل رابطہ اور تعاون ہوتا ہے اور ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ یونیورسٹیز کے ایشوز کے حوالے سے ایک کمیٹی بنائی جائیگی جو ایشوز کے حوالے سے اپنی سفارشات تیار کر یں گی اور اسکے بعد مَیں اور گورنر پنجاب سمیت دیگر حکومتی ذمہ داران اس کمیٹی سے ملاقات کر یں گے اور مجھے اس بات کا مکمل یقین ہے کہ یونیورسٹیز کے مسائل تر جیحی بنیادوں پر حل ہوں گے مگر اس کیلئے ضروری ہے کہ وائس چانسلرز بھی اپنی ذمہ داری پوری کر یں۔