لاہور(این این آئی) عام آدمی کو اشیائے ضروریہ کی مقررکردہ نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے جامع اقدامات کئے گئے ہیں۔
صوبہ بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں نے گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 85دکانداروں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں 92مقدمات درج کرائے اور دکانداروں سے 27لاکھ 67ہزار روپے جرمانہ بھی وصول کیاگیا۔
غریب اور مستحق افراد کو افطاری و سحری کیلئے 1850دسترخوان قائم کئے گئے ہیں۔رمضان بازاروںمیں 290روپے کے حساب سے 10کلوگرام آٹے کے 427503تھیلے فروخت کئے گئے جبکہ چینی 55روپے فی کلوگرام کے حساب سے 477954کلوگرام فروخت کی گئی۔
اسی طرح رمضان بازاروں میںچکن کی قیمت 240روپے فی کلو رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں چکن کی قیمت 250روپے تھی۔ رمضان بازاروں میں انڈہ 71روپے فی درجن کے حساب سے فروخت ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں اس کی قیمت 76روپے فی درجن رہی۔
محکمہ زراعت کی طرف سے قائم فیئر پرائس شاپس پر پیاز کی قیمت 23روپے فی کلوگرام، ٹماٹر 21روپے فی کلوگرام، ایرانی کھجور 188روپے، دال چنا93روپے، بیسن 96روپے، چاول 106روپے اور دیسی لیموں 140روپے فی کلوگرام رہی۔ اسی طرح آلو ، بھنڈی توری، کریلا، کدو، دال مسور، سفید چنا، کیلا، سیب اور ادرک اور دیگر سبزیاں اور پھل ہول سیل ریٹ پر فروخت کئے گئے۔
خصوصی مہم کے دوران مجسٹریٹوں نے دکانداروں کے اوزان کی پیمائش کو چیک کیا اور 112دکانداروں کے اوزان و پیمائش میں گڑبڑ پائی گئی ،جس پر 112دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے۔