داتا دربار

اسپیکر قومی اسمبلی و ڈپٹی اسپیکر کی لاہور داتا دربار پر ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت

اسلام آباد (این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے لاہور داتا دربار پر ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دھماکے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ۔

ایک بیان میں اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر نے دھماکے میں شہید ہونے والوں کے اہلخانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاکہ ماہ صیام کے بابرکت مہینے میں معصوم اور بے گناہ شہریوں کو دہشتگردی کانشانا بنانا اسلام دشمن عناصر کا شاخسانہ ہے۔

انہوںنے کہاکہ ہماراملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے پاکستان کے دشمن اپنے مذموم مقاصدکے لیے ملک میں بد امنی پھیلانا چاہتے ہیں۔اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے دھماکے میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کےلئے دعا کی ۔