بزدلانہ کاروائیاں

بزدلانہ کاروائیاں دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم کا غیر متزلزل عزم کمزور نہیں کر سکتیں ‘پیاف

لاہور ( این این آئی)پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن فرنٹ (پیاف)نے گزشستہ روز داتا دربار لاہور کے باہر ہونیوالے خود کش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی بزدلانہ کاروائی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

چیئرمین پیاف میاں نعمان کبیر، سینئر وائس چیئرمین ناصر حمید خان اور وائس چیئرمین جاوید اقبال صدیقی نے متاثرین سے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے با برکت ایام میں مسلمانوں پر بزدلانہ کاروائی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

اس موقع پرینگ ڈاکٹرز کا اپنی ہڑتال ختم کر کے مریضوں کو طبی امداد فراہم کرنا خوش آئند ہے۔ بزنس کمیونٹی شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں اور دیگر افراد کے غم میں برابر کی شریک ہے۔اس سلسلے میں پنجاب میں شروع ہونیوالا سیف سٹی پراجیکٹ کے ذریعے تفتیش جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ شہر کو محفوظ بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہ تاجر برادری مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ د ہشت گردی کی جنگ کے خلاف ہم سب پاک فوج کے اور حکومت کے ساتھ ہیں۔

میاں نعمان کبیرنے کہا کہ موجودہ حکومت ملک میں دہشت گردی کوجڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے ٹھوس اور فول پروف انتظامات کر رہی ہے تاکہ دہشت گروں اور ان کے سر پرستوں کا جلد خاتمہ ہو سکے۔ سیف سٹی پراجیکٹ کے مطابق لاہور شہر کو محفوظ بنانے کے لئے لگائے جانیوالے کیمروں کے ذریعے ہتھیاروں اور دھماکہ خیز مواد کا پتہ چلانا آسان ہو جائگا۔

منصوبے کی تکمیل میں تاخیر سے دہشت گرد و عناصر فائدہ اٹھا سکتے ہیں اس لئے اس کی جلد تکمیل ضروری ہے ہمارے ملک کے 20کڑوڑ عوام اب ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندوں کے خاتمہ کے لئے پرعزم ہو چکے ہیں امن کے دشمنوں کی بزدلانہ کاروائیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم کا غیر متزلزل عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں ۔