شبرزیدی

شبرزیدی کوایف بی آرکا چیئرمین مقرر کرنےکی راہ میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں‘ وزیر قانون

لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے کہاہے کہ شبرزیدی کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا چیئرمین مقرر کرنے کی راہ میں کوئی قانونی رکاوٹ حائل نہیں ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ شبرزیدی کی تقرری کے حوالے سے کابینہ کے ارکان میں کوئی اختلاف نہیں ۔شبرزیدی کی تقرری کی مخالفت کرنے والے عناصر درحقیقت میرٹ کی پالیسی کے خلاف ہیں۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس تقرری کی راہ میں کوئی قانونی رکاوٹ حائل نہیں۔