لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد محکمے کے ملازمین کے اعزاز میں 11مئی کو گورنر ہاﺅس میں افطاری دیں گے۔
بتایا گیا ہے کہ اس سلسلہ میں ملازمین کا بائیو ڈیٹا مرتب کیا جارہا ہے اور گورنر ہاﺅس میں داخلہ کےلئے ریلوے ملازمین کے شناختی کارڈ نمبر اور ناموں کی لسٹ تیار کی جارہی ہے ۔
گورنر ہاﺅس انتظامیہ کو ہیڈ کوارٹر سمیت لاہور ڈویژن میں کام کرنے والے ملازمین کی لسٹیں بنا کر دی جائےں گی۔