لاہور( این این آئی )خود کش دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی سکیورٹی خدشات کے پیش نظر میو ہسپتال کے سرجیکل ٹاور میں شفٹ کردیا گیا ۔
بتایا گیا ہے کہ زخمی اہلکاروں کی سکیورٹی کیلئے دوڈی ایس پیز، دو ایس ایچ اوز ، 6تھانیدار اور 78جوان تعینات کیے گئے ہیں ۔سکیورٹی خدشات کے پیش نظر زخمی اہلکاروں کی سکیورٹی میں اضافہ کیا گیا ہے ۔