اسلا م آباد(این این ائی)موبائل کمپنیوں کیلئے تھری اورفورجی لائسنس تجدیدکیلئے ہدایات نامہ جاری کردیا گیا،وزارت آئی ٹی نے پی ٹی اے اورفریکوئنسی ایلوکیشن بورڈکیلئے ہدایت نامہ جاری کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دستاویزات کے مطابق ٹیلی کام لائسنس کی تجدید 15 سال کیلئے کی جائےگی،
لائسنس تجدیدفیس کا 50 فیصدفوری طورپرادا کرناہوگا،لائسنس تجدیدفیس کی باقی 50فیصدرقم 5 یکساں اقساط میں اداکرناہوگی۔دستاویزات کے مطابق لائسنس تجدیدکی فیس ڈالرریٹ کے برابر پاکستانی روپے میں دی جاسکتی ہے ،ٹیلی کام کمپنیوں کو 25 جون تک تجدیدکی رقم اداکرناہوگی،تینوں لائسنس کی تجدیدسے حکومت کوایک ارب 37 کروڑآمدن ہوگی۔